پیرس(صباح نیوز)ٹورڈی فرانس سائیکل ریس کے چوتھے مرحلے میں سائیکلسٹ کو دو سو سات اعشاریہ پانچ کلومیٹر کا سفر طے کرنا تھا۔ فنشنگ لائن سے کچھ پہلے سائیکلسٹ کی ٹکر نے کھیل بگاڑ دیا۔ رائیڈرز کی ٹکر نے اسے سنسنی خیز ہی نہیں متنازعہ بنا دیا۔ برطانوی رائیڈر مارک کیونڈش کو کہنی مار کر گرانے کے الزام پر جیوری نے سلواکیہ کے پیٹرساگان کو ڈس کوالیفائی کر دیا۔ تنازعہ کا شکار ہونے والی سائیکل ریس کے چوتھا مرحلہ فرانس کے آرنو دیما نے اپنے نام کر لیا۔