لاہور (خصوصی نامہ نگار) عوامی تحریک کے سیکرٹری جنرل خرم نواز گنڈا پور نے کہا کہ شریف برادران کے درباریوں کے میڈیا کے سامنے واویلا سے لگتا ہے سزا جے آئی ٹی کے ممبران کو ہو گی، اندر کیا ہوتا ہے اسکی خبر تو باہر نہیں آتی۔ کمال مہارت سے باہر کی بریفنگ سے اپوزیشن کو آئوٹ کر دیا گیا احتساب ڈرامہ ریلیز ہونے سے پہلے ہی ’’سپرہٹ‘‘ ہو گیا۔