میٹروٹرین کا 71فیصد تعمیراتی کام مکمل، 31جولائی تک دو سٹیشنوں کو تیار کرنے کی ہدایت

لاہور(خصوصی نامہ نگار) سٹیرنگ کمیٹی کے چیئرمین خواجہ احمد حسان نے ہدایت کی ہے کہ اسلام پارک اور سلامت پورہ میں تعمیر کئے جانے والے دو سٹیشنوں پر الیکٹریکل ومکینیکل ورکس ‘شہریوں کی رہنمائی کے لئے مختلف سائن بورڈ ز اور ٹکٹنگ کائونٹر نصب کرنے اور دیگر تمام جزئیات سمیت تمام کام 31جولائی تک مکمل کر کے انہیں ماڈل سٹیشن کے طور پر تیار کیا جائے ۔ لاہو ر اورنج لائن میٹرو ٹرین منصوبے کا 71فیصد تعمیراتی کام مکمل کیا جا چکا ہے - مون سون کے دوران شہر میں نکاسی آب کے فرائض انجام دینے والے عملے کو پانی میں کام کرنے کے لئے دستانے ‘ ربڑ شوز اور دیگر حفاظتی سامان مہیا کیا جائے‘ انہیں حفاظتی تدابیر پر عمل درآمد کرنے کی ہدایت کی جائے اور اس مقصد کے لئے ریسکیو1122سے ان کی مختصر دورانئے کی تربیت کا انتظام کیا جائے۔

ای پیپر دی نیشن