برہان وانی کا یوم شہادت ٹویٹر انتظامیہ نے کشمیریوں کے حمایتی اکاﺅنٹس ڈیلیٹ کر دیے

لاہور (خصوصی نامہ نگار)برہان وانی کا یوم شہادت قریب آنے پر ٹویٹر انتظامیہ نے کشمیریوں کے حق میں مہم چلانے والے سینکڑوں اکاﺅنٹس ڈیلیٹ کر دیے ہیں۔ بھارتی دباﺅ پر ختم کئے گئے اکاﺅنٹس میں جماعةالدعوة کے سربراہ پروفیسر حافظ محمد سعید،حافظ عبدالرحمن مکی اور انوائیٹ میگزین سمیت دیگر کشمیری جماعتوں کے اکاﺅنٹس بھی شامل ہیں۔فلاح انسانیت فاﺅنڈیشن کے کئی اکاﺅنٹس بھی معطل کئے گئے ہیں۔ برہان وانی کے یوم شہادت کے حوالہ سے جماعةالدعوة پاکستان نے سات سے انیس جولائی تک عشرہ شہدائے کشمیر منانے کا اعلان کیا ہے اور اس سلسلہ میں ملک گیر سطح پر بڑے پیمانے پر مہم چلائی جارہی ہے۔ جماعةالدعوة پاکستان کے ترجمان یحییٰ مجاہد نے ردعمل ظاہرکرتے ہوئے کہا ہے کہ ٹویٹر انتظامیہ بھی نہتے کشمیریوں کی قتل و غارت گری اور کیمیائی ہتھیار استعمال کرنے والی بھارتی فوج اور بی جے پی حکومت کیخلاف آواز بلند کرے۔لیکن ایسا کرنے کی بجائے مظلوم کشمیریوں کے حق میں آواز بلند کرنے والے اکاﺅنٹس ہی ختم کر دیے گئے ہیں۔ ترجمان نے کہاکہ فیس بک اور ٹویٹر انتظامیہ کی طرف سے پہلے بھی ایسی حرکتیں کی جاتی رہی ہیں جسے کسی صورت درست قرار نہیں دیا جا سکتا۔

ای پیپر دی نیشن