اسلام آباد ( وقائع نگار) اسلام آباد ہائیکورٹ میں امریکی تنظیم برائے بین الاقوامی ڈیویلپمنٹ ( ےو اےس اےڈ) کی پاکستان میں سرگرمیاں کے خلاف درخواست دائر کردی گئی ہے درخواست محمد بلال ایڈووکیٹ نے دائر کی ہے جس مےں سیکریٹری داخلہ، سیکریٹری خارجہ، سیکریٹری دفاع، سیکریٹری قانون و انصافکو فریق بنایا گیا ہے درخواست مےں موقف اختےار کےا ہے کہ یو ایس ایڈ گزشتہ کئی برس سے پاکستان میں اپنی سرگرمیاں جاری رکھے ہوئے ہے2011 میں یو ایس ایڈ نے پاکستان میں "سٹیزن وائس پراجیکٹ" لانچ کیا، سٹیزن وائس پراجیکٹ کا بظاہر مقصد حکومت اور شہریوں کے مابین رابطے کو مضبوط بنانا بتایا گیا، تاہم اس پرجیکٹ کے ذریعے امریکہ پاکستان کے حساس معاملات تک رسائی حاصل کر رہا ہے یو ایس ایڈ کا پراجیکٹ اور سرگرمیاں آئین کے آرٹیکل 14 کے منافی ہیں وزارت داخلہ کو حکم دیا جائے کہ یو ایس ایڈ کی سرگرمیوں کو غیر قانونی قرار دے کر اس پر پابندی لگائی جائے ایک کمشن بنایا جائے جو یو ایس ایڈ کی پاکستان میں سرگرمیوں کی تفتیش کرے ۔
اسلام آباد ہائیکورٹ میں ےو اےس اےڈکی پاکستان میں سرگرمیوں کےخلاف درخواست دائر
Jul 06, 2017