ملتان (نمائندہ نوائے وقت) بہاءالدین زکریایونیورسٹی ملتان کے وائس چانسلرپروفیسر ڈاکٹر طاہر امین نے سید یوسف رضا گیلانی پی ایچ ڈی فارن سکالرشپ کے سلسلہ میں اجلاس کی صدارت کی وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر طاہر امین نے اجلاس کے شرکاءپر زور دیا کہ ایچ ای سی کے دیے ہوئے طے کردہ رہنما اصولوں کی روشنی میں امیدواروں کی اہلیت اور چناﺅ کا فیصلہ کیاجائے اور اس کے مطابق حتمی سفارشات طے کی جائیں تاکہ یونیورسٹی کے اہل اساتذہ اعلی تعلیم کے لیے بیرون ملک جائیں اور یونیورسٹی کی تحقیقی ترقی میں اپنا کردار ادا کرسکیں اجلاس میں ڈاکٹر طارق محمود انصاری ، ڈاکٹر بشیر احمد چوہدری، ڈاکٹر عذرا اصغر علی ، ڈاکٹر شبر عتیق ، رجسٹرار ڈاکٹر مطاہر اقبال ، ڈاکٹر محمد فاروق ، چوہدری محمد اسلم نے شرکت کی۔
ڈاکٹر طاہر امین