حاجی فیصل نے فلم ”سخی گجر“ بنانےکا اعلان کر دیا

لاہور (کلچرل رپورٹر) فلمسازحاجی فیصل نے پنجابی فلم سخی گجر بنانے کااعلان کردیا۔فلم کے ہدایتکارمسعودبٹ اور مصنف ناصرادیب ہیں ۔کاسٹ میں معمررانا، صائمہ خان، سعود ندا چودھری، شفقت چیمہ اور دیگر فنکار شامل ہیں ۔فلمسازکاکہناکہ فلم کا پیپر ورک شروع ہو چکا ہے۔ عنقریب اس کے میوزک پرکام شروع ہو جائے گا۔ میوزک اورسکرپٹ مکمل ہونے کے بعد شوٹنگ کا شروع کردیا جائے گا۔ میری کوشش ہوگی کہ فلم کی نمائش عیدالاضحی کے موقع پرکی جائے ۔

ای پیپر دی نیشن