اسلام آباد(آئی این پی)عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا مریم نوا زکی جے آئی ٹی میں پیشی (ن) لیگ کا پہلا اور آخری معرکہ ہے،انتظامیہ (ن) لیگ کی سپورٹ میں خوب پیشہ استعمال کررہی ہے۔شیخ رشید نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا (ن) لیگ میں آپس میں رنجش اور اختلافات ہیں۔ راولپنڈی میں مسلم لیگ(ن) کے جلوس اکٹھے ہوئے۔انتظامیہ (ن ) لیگ کی سپورٹ میں خوب پیسہ استعمال کررہی ہے۔ عوام کا پیسہ پیشییوں پر خرچ کیا جارہا ہے ۔کمپنی کی مشہوری کیلئے سب کیمرے کے آگے پہنچ جاتے ہیں۔