لاہور(نمائندہ سپورٹس+سپورٹس رپورٹر ) پاکستان ہاکی فیڈریشن نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ اگر کوچز کو برطرف کیا تو فیڈریشن کی اپنی کارکردگی پر بھی سوالیہ نشان اٹھیں گے جبکہ ٹیم مینجمنٹ خود مستعفی ہونے کی خواہش مند ہے۔ قومی ٹیم نے دس ٹیموں کے ایونٹ میں ساتویں پوزیشن حاصل کی اور ورلڈ کپ کیلئے کوالیفائی کرنے کا براہ راست موقع بھی گنوا دیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ فیڈریشن خواہش مند ہے کہ ٹیم انتظامیہ خود مستعفی ہو جائے تاکہ فیڈریشن کو برطرف کرنے کا موقع نہ ملے۔اگر برطرف کیا گیا تو فیڈریشن پر اس کی اپنی کارکردگی کی وجہ سے کئی سوالات اٹھیں گے۔دوسری جانب فیڈریشن کچھ سینئر کھلاڑیوں کو بھی واپس لانا چاہتی ہے لیکن سینئر کھلاڑی موجودہ کوچز کے ساتھ کام کرنے لیے رضا مند نہیں ہیں۔
ٹیم مینجمنٹ خود مستعفی ہی مستعفی ہوئے: پاکستان ہاکی فیڈریشن
Jul 06, 2017