لاہور(سپورٹس رپورٹر+نمائندہ سپورٹس) نیپال میںہونےوالی انٹرنیشنل بیڈمنٹن چیمپئن شپ 2017ءڈبلز کا ٹائٹل پاکستان کے عرفان سعید اور عظیم سرور نے ٹائٹل جیت لیا۔ دونوں پاکستانی کھلاڑیوں نے فائنل میں بھارت کے کھلاڑیوں انجان اور راجن کو سٹریٹ سیٹ میں 21-16 اور 21-15 سے مات دی۔ نیپال کے شہر کھٹمنڈو میں منعقد ہونے والے ایونٹ کے سنگلز میں مراد علی نے سیمی فائنل تک جبکہ عظیم سرور نے کوارٹر فائنل تک رسائی حاصل کی۔ پاکستان بیڈمنٹن فیڈریشن کے سیکرٹری واجد علی چوہدری نے قومی کھلاڑیوں کی کامیابی پر انہیں مبارکباد دی ان کا کہنا تھا کہ پاکستان بیڈمنٹن کا مستقبل روشن ہے۔