جمائمہ خان کی جانب سے عمران خان کو بھیجی گئی منی ٹریل کا چارٹ عدالت عظمی میں جمع

تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی نااہلی کیلئے دائر مقدمہ میں جمائمہ خان کی جانب سے عمران خان کو بھیجی گئی منی ٹریل کا چارٹ عدالت عظمی میں جمع کرادیا گیا  جمعرات کو سپریم کورٹ میں عمران خان کے وکیل نعیم بخاری نے اضافی دستاویزات جمع کرادیں.اضافی دستاویزات میں بنی گالہ کی پراپرٹی خریدنے کے لئے جمائمہ سے راشد علی خان کو دی جانے والی رقم کی تفصیلات شامل ہیں ۔ دستاویزات کے مطابق چار کروڑ آٹھ لاکھ روپے دس ٹرانزیکشنز و اقساط میں راشد خان کو ٹرانسفر کیے گئے.جواب میں کہا گیا ہے کہ بیرون ملک کمائی گئی آمدن پر نہ ٹیکس لاگو ہوتا ہے نہ ہی پاکستان میں ظاہر کرنا ضروری ہے۔عمران خان نے عدالت کو بتایا ہے کہ بنی گالہ کی ایڈوانس رقم انہوں نے خود جمع کرائی اورجمائمہ سے رقم ادھار لیکر پاکستان بھجوائی گئی جبکہ 2002کے کاغذات نامزدگی میں ادا کی گئی رقم کو ظاہر کیا گیا۔ جواب میں بتایا گیا ہے کہ جمائمہ کی جانب سے دی گئی تمام رقم کی تفصیلات جمع کرا چکے ہیں اب اسکا چارٹ جمع کرا رہے ہیں.عمران کان نے کہاہے کہ وہ تمام لگائے گئے الزامات کی تردید کرتے ہیں اور عدالت کے پاس کسی بھی قسم کا ریکارڈ طلب کرنے کا اختیار ہے۔یاد رہے کہ آئندہ عدالتی ہفتہ کے دوران منگل کوعمران خان اور جہانگیر ترین کی نااہلی کی درخواستوں کی سماعت ہوگی ۔

ای پیپر دی نیشن