سابق حکمرانوں کی کرپشن کے قبرستانوں کو ترقی کے میناروں میں بدل دیا: شہباز شریف

Jul 06, 2017 | 15:47

وزیراعلیٰ شہباز شریف نے کہا ہے کہ سابق حکمرانوں کی کرپشن کے قبرستانوں کو ہم نے ترقی کے میناروں میں بدل دیا ہے۔لاہور میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلی شہباز شریف نے کہا کہ سابق حکمرانوں کی کرپشن اورغلط پالیسیوں کے باعث قومی معیشت کا بیڑہ غرق ہوا.ان حکمرانوں کی بے دردی سے قومی وسائل کی لوٹ مار سے ملک اندھیروں میں ڈوبتا چلا گیا تاہم ان حکمرانوں کی کرپشن کے قبرستانوں کو ہم نے ترقی کے میناروں میں بدل دیا ہے۔شہباز شریف نے کہا کہ قوم کو کنگال کرنے والے کرپٹ حکمران آج سی پیک منصوبہ بنانے کے جھوٹے دعوے بھی کررہے ہیں.ان حکمرانوں کو اپنے دور میں اس منصوبے پر عملدر آمد کا خیال کیوں نہ آیا جب کہ کرپٹ حکمرانوں نے قوم کو اندھیرے،غربت اوربے روزگاری کے تحفے دیے تاہم عوام کے ٹھکرائے ہوئے ان عناصرکی کوئی سازش کامیاب نہیں ہوگی۔ ان کا کہنا تھا کہ دھرنا گروپ نے ملکی ترقی کے سفر میں رخنہ ڈالا اور مشکلات بڑھائیں، ان کی منفی سیاست کے باعث ترقیاتی منصوبوں میں بھی تاخیر ہوئی تاہم اب ترقی اور خوشحالی کے سفر کو مکمل کرکے دم لیں گے۔

مزیدخبریں