منگلاڈیم سے مچھلی کا شکار کرنے پر دفعہ 144کے تحت پابندی عائد کر دی گئی

اسسٹنٹ کمشنرو سب ڈویژنل مجسٹریٹ راجہ قیصراورنگزیب خان نے اسسٹنٹ گیم وارڈن وائلڈلائف وفشریز میرپور کی تحریک پرمنگلاڈیم سے مچھلی کے بریڈنگ سیزن جولائی تااگست کے مہینوں میں ٹھیکیدارنکاسی مچھلی کوبذریعہ(Cincsrod ) شکارکرنے کی اجازت ہے جبکہ دیگرلائسنس یافتہ افراد کو بریڈنگ سیزن میں بذریعہ جال ودیگرطریقے سے مچھلی کا شکار کرنے پر دفعہ 144کے تحت پابندی عائد کردی ہے۔ اس پابندی کی روسے ٹھیکیدار نکاسی مچھلی کے علاوہ کوئی بھی شخص منگلاجھیل سے مچھلی کاشکارنہیں کرسکے گا۔ خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف دفعہ 188 پینل کوڈ کے تحت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

ای پیپر دی نیشن