کراچی (آئی این پی) انسداددہشتگردی عدالت نے نقیب اللہ قتل کیس میں سابق ایس ایس پی ملیر راﺅانوار کی درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ کر لیا، 10جولائی کو سنایا جائے گا،سابق ایس ایس پی ملیر را ﺅ انوار نے نقیب اللہ کے قتل سے 2 گھنٹے پہلے ہی اس کی ہلاکت کی پریس کانفرنس کی تھی۔ جمعرات کو کراچی کی انسداد دہشت گردی کی عدالت میں نقیب اللہ قتل کیس کی سماعت ہوئی۔ سابق ایس ایس پی ملیر راﺅانوارنے درخواستِ ضمانت دائر کی جس کی سماعت کے دوران اہم تفصیلات سامنے آگئیں۔مقدمہ کے مدعی صلاح الدین پہنور ایڈووکیٹ نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ نقیب اللہ کو ساتھیوں سمیت دن 3:21 منٹ پر جعلی مقابلے میں قتل کیا گیا۔ راﺅ انوار نے مقابلے سے دو گھنٹے پہلے 1:21 منٹ پر پریس کانفرنس میں نقیب اللہ اور دیگر ساتھیوں کے قتل کی تصدیق کی۔ مقابلہ بعد میں کیا گیا تو ملزمان کے قتل کی تصدیق پہلے کیسے کی جاسکتی ہے، درحقیقت راﺅانوار مقابلے کے وقت جائے وقوعہ پر موجود تھے۔صلاح الدین پہنور ایڈووکیٹ نے کہا کہ راﺅانوار نے ہی میڈیا نمائندوں کو فون کرکے جعلی مقابلے سے متعلق آگاہ کیا اور جائے وقوعہ پر بلایا، پولیس نے تحقیقات میں بھی راﺅانوار کو ملزم قرار دیا۔
نقیب کیس
نقیب اللہ کیس : راﺅانوارکی درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ ،10جولائی کو سنایا جائے گا
Jul 06, 2018