ظفر علی شاہ پی ٹی آئی میں شامل‘ نوازشریف جلدی آ جائیں اڈیالہ تیار ہے : عمران خان

اسلام آباد + لاہور (ایجنسیاں+ خصوصی نامہ نگار) عمران خان نے کہا ہے کہ نوازشریف نے اسمبلی میں لندن فیلٹس کی ملکیت کا اعتراف کیا، قوم کے اربوں روپے چوری کیے، نیب کا فیصلہ آج ہونا چاہیے اور قانون کی بالا دستی ہونی چاہیے، نیب کا یہ کہنا کہ 25 جولائی تک کسی امیدوار کو نہیں پکڑیں گے یہ کونسی دنیا میں ہوتا ہے۔ نوازشریف نے کہا ہے کہ ریفرنس کا فیصلہ تب تک نہ آئے جب تک وہ پاکستان نہ آ جائیں میں نواز شریف سے کہتا ہوں کہ فیصلہ آپ اخباروں میں پڑھیں گے، آپ جلدی آ جائیں اڈیالہ آپ کے لیے تیار ہے۔ ظفر علی شاہ کی رہائش گاہ پر کارکنوں سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ ظفر علی شاہ اور دیگر ساتھیوں کی تحریک انصاف میں شمولیت کو ویلکم کرتا ہوں۔ پچھلے 5سال مجھ پر یہ اعتراض رہا کہ میں پارلیمنٹ میں نہیں جاتا پارلیمنٹ میں جانے کا فائدہ کیا تھا کہ دونوں مین پارٹیاں حکومت اور اپوزیشن مل ملا کر ایجنڈا طے کرتی تھیں اصل ایشو تو آنے ہی نہیں دیتی تھیں۔ انہوں نے آپس میں مک مکا کیا ہوا تھا کرپشن پر آتے تک نہیں تھے۔ نوازشریف کا آج فیصلہ آنا ہے نوازشریف نے باہر بیٹھ کر کہا کہ میرا انتظار کیا جائے جب تک میں واپس نہ آﺅں تو فیصلہ موخر کیا جائے، میں ان سے یہ پوچھنا چاہتا ہوں کہ ہم کونسی دنیا میں بیٹھے ہوئے ہیں قانون سب کیلئے یکساں ہوتا ہے۔ لاکھوں قیدی جو جیلوں میں پڑے ہوئے ہیں کیا ان کو بھی ایسی ہی سہولیات ملتی ہیں کیا جب نیب باقی لوگوں کے خلاف کارروائی کرتا ہے تو کیا ان کو سہولتیں دیتی ہیں یہ کسی ملک میں ہوتا ہے کہ اربوں روپے کی چوری میں آپ پکڑے جائیں اور آپ کو دوسال دیئے جائیں کہ آپ بتائیں پیسہ کدھر سے آیا۔ میں پچھلے 5سال جب بھی کبھی اسمبلی جاتا تھا تو مجھے وہاں بڑے بڑے ڈاکو نظر آتے تھے لیکن جیلوں میں صرف غریب لوگ نظر آتے ہیں، آج سب کے سامنے تماشا ہورہا ہے نیب کہہ رہا ہے کہ 25جولائی تک کسی کو نہیں پکڑیں گے تاکہ میچ نہ خراب ہوجائے جبکہ نوازشریف کہہ رہا ہے کہ میں خود آکر فیصلہ سنوں گا۔ علاوہ ازیں عمران خان نے کہا ہے کہ مرشد سے عشق اور عقیدت کے اظہار کو شرک نہیں کہا جا سکتا، اقبال کو پڑھیں تو عشق کے متعلق پتہ چلے گا، کلمہ گو شرک کیسے کر سکتا ہے۔ پاک پتن مزار پر دورے کے حوالے سے بیان میں عمران خان نے کہا دین سے متعلق میرا بہت زیادہ مطالعہ ہے۔ بابا فرید، شمس تبریز جیسے بزرگوں کی وجہ سے دین پھیلا، بابا فرید سے میری عقیدت ہے۔ عقیدت کے اظہار کو شرک نہیں کہا جا سکتا۔چارسدہ میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا ہے کہ اختلافات کے باوجود باچا خان بڑے لیڈر تھے۔ باچا خان کے نظرئیے کی تائید کریں یا اختلاف وہ بڑے لیڈر تھے۔ نواز شریف کو ضیاءالحق نے لیڈر بنایا، اب شہباز شریف لیڈر بننے کی کوشش کر رہے ہیں۔ چوروں کومیچ کھیلنے دیں، ہم ان کوپکڑ کرجیل میں ڈالیں گے، نوازشریف کہہ رہاابھی فیصلہ نہ دیں، نوازشریف آپ قوم کے مجرم ہو،کیوں رعایت دی جائے؟وزیراعظم کے امیدواربلاول ایک کلومیٹرپیدل نہیں چلے،مریم شریف نے ایک گھنٹہ کام نہیں کیا،25جولائی تقدیر بدلنے کا دن ہے،عوام اپنے لیے باہر نکلیں،اقتدار میں آکر اداروں کومضبوط کریں گے ۔ میں قوم سے وعدہ کرتا ہوں کہ دو کام کرکے دکھاﺅں گا جو نہ اسفند یار کرسکتا نہ شیرپا، نہ نوازشریف اور نہ آصف زرداری کر سکتے ہیں اور فضل الرحمن تو بالکل کر ہی نہیں کر سکتا۔ پہلے نمبر پر کرپشن ختم کروں گا اور ثابت کروں گا کہ پاکستان جو کرپٹ ترین ملک ہے اس کووہ ملک بناﺅں گاکہ جہاں حکومت بہترین ہوگی۔ پاکستان اس لئے کرپٹ ہے کہ اوپر کرپٹ ترین لوگ بیٹھے ہوئے ہیں۔ میں ادار ے مضبوط کرکے کرپشن ختم کرکے دکھاﺅں گا۔ فضل الرحمن ہر جماعت کے ساتھ جڑ جاتا ہے۔ ہماری جمہوریت اس لیے کامیاب نہیں ہوئی کہ جماعتوں میں میرٹ نہیں ہے۔ پہلے لیڈر، پھر وزرا ءاور پھر تمام تعیناتیاں میرٹ پرکی جاتی ہیں۔ عمران خان آج (جمعہ) یک روزہ دورہ پر لاہور آئیں گے اور لاہور سے پارٹی امیدواروں کے اجلاس کی صدارت این اے 131 کے علاوہ والٹن سمیت دیگر علاقوں کا بھی دورہ کریں گے۔
عمران

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...