لاہور (خصوصی نامہ نگار) مسلم لیگ(ن) کے مرکزی رہنما حمزہ شہباز نے کہا برسوں تک عوام کو کنٹینر پر چڑھانے، احتجاجی سیاست کرنے اور خیبر پی کے کو برباد کرنے والے عمران خان کو جھوٹوں کا ورلڈکپ ملنا چاہیے، تحریک انصاف کی اپنی پارٹی کے کارکن انصاف کی تلاش کرتے پھررہے ہیں نیازی صاحب اور ان کی کاریگر ٹیم نے پیسے لے کر قومی وصوبائی اسمبلی کے ٹکٹ تقسیم کئے اور اب عوام کو بڑے بڑے نعروں اوردعوﺅں سے گمراہ کررہے ہیں ۔حمزہ شہباز نے این اے 124او رپی پی 147میںچوک ناخدا میںہونے والے انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ عمران خان اور آصف زرداری دونوں کا حال 25جولائی کو انتہائی بھیانک ہوگا اور ان کے 2013کے مقابلے میںووٹ مزید کم ہو جائیںگے۔ انہوں نے کہا کہ ریکارڈ گواہ ہے کہ زرداری اینڈکمپنی نے ہمیشہ ملک کو دونوں ہاتھوں سے لوٹا،گذشتہ دور اقتدار میں پنجاب میں ہونے والی ترقی او رشہباز شریف کی عوامی خدمت کی سپیڈ کا کسی دوسرے صوبے یاکسی اور حکومت سے کوئی موازنہ نہیں ،اب عوام ان کے بہکاوے میں ہرگز نہیں آئیں گے اور 25جولائی کو پہلے این اے 130اورپی پی 159میںحالی روڈ پر مسلم لیگی کارکنوں کے بڑی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شریف خاندان نے یہ عزت ملک وقوم کی خدمت کرکے اور عوام کے مسائل حل کرکے کمائی ہے، مشکلات کا سامنا اور سیاسی جدوجہد کی ہے عمران خان کی طرح کام کے وقت پہاڑوں پر نہیں چڑھ گئے۔ عوام یہ پوچھنے میںحق بجانب ہیں کہ خیبرپختونخواہ کے 350ڈیم کہاں ہیں؟کیاپشاور کو اکھاڑنے کا نام تبدیلی ہے؟گالی گلوچ کی سیاست کون سی بہتری ہے؟حمزہ شہباز نے کہاکہ پی ٹی آئی کے مقابلے میں مسلم لیگ(ن)نے دہشت گردی پر قابوپانے سے لے کر بجلی کے کارخانے لگانے تک عملی کام کئے ہیں،لوگوں کی دہلیز پر ان کے مسائل کا حل نکالا ہے۔حمزہ شہباز کا جگہ جگہ شاندار استقبال کیاگیا کارکن ڈھول کی تھاپ اورپارٹی ترانوں پر رقص کرتے رہے اورمسلم لیگ(ن)اور حمزہ شہباز کے حق میں زبر دست نعرے بازی کی جبکہ مسلم لیگی خواتین کی بڑی تعداد بھی اس موقع پر موجود تھی۔
حمزہ شہباز