’ووٹ مانگنے کیلئے ہمارے گاو¿ں نہ آئیں‘ سندھ کے دیہات میں مکینوں نے تمام امیدواروں کا بائیکاٹ کر دیا

گھوٹکی (نوائے وقت رپورٹ) ملک بھر کی طرح سندھ کے لوگ بھی اس بار ماضی کے مقابلے میں کھل کر سیاستدانوں سے اپنے غصے کا اظہار کر رہے ہیں۔گھوٹکی کے ایک گاو¿ں کے رہائشیوں کی جانب سے انتخابات میں حصہ لینے والے تمام امیدواروں کے بائیکاٹ کا منفرد اعلان سامنے آیا ہے۔ پی ایس21 کے ایک گاو¿ں ’در محمد پہوڑ‘ کے رہائشیوں نے تمام امیدواروں کے بائکاٹ کا اعلان کرتے ہوئے گاو¿ں میں داخل ہونے والے مرکزی راستے پر ایک احتجاجی بورڈ آویزاں کر دیا جس میں تمام امیدواروں کو خبردار کیا ہے کہ وہ ووٹ مانگنے کے لیے مذکورہ گاو¿ں تشریف نہ لائیں۔ سندھی زبان میں آویزاں کیے گئے احتجاجی بورڈ میں بتایا گیا ہے کہ ’گوٹھ در محمد تاریخی گاو¿ں ہے، مگر وہ آج بھی تقریباً ہر بنیادی سہولت سے محروم ہے‘۔ خیال رہے کہ پی ایس 21 سے 16 امیدوار میدان میں اتریں گے۔
گاﺅں

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...