لاہور+ قصور+ نارنگ منڈی+ بہاولپور (نامہ نگاران+ نمائندہ نوائے وقت+ آئی این پی) لاہور سمیت قصور، نارنگ منڈی اور بہاولپور میں بارش کے باعث کھڑے پانی میں ڈوبنے، چھتیں گرنے کے واقعات میں 8 بچوں سمیت 9 افراد جاں بحق، 7 زخمی ہو گئے ۔ لاہور میں نشتر کالونی کے علاقہ یو حنا آبادنمبر دو رنگ روڈ پل کی رہائشی دو محلے دار بچےاں دو سالہ نورفاطمہ اور اڑھائی سالہ کنزہ شعبا ن گھر کے باہر گلی مےںکھیلتے ہوئے قرےب خالی پلاٹ مےں جمع بارش کے پانی مےں نہاتے ہوئے ڈوب کر جاں بحق ہو گئیں۔بچےوں کے ورثاءانہےں تلا ش کر تے رہے، محلے داروں نے قرےبی خالی پلاٹ مےںبچےوں کی نعشےں دےکھ کر پانی سے باہر نکالیں والدےن کو غشی کے دورے پڑ تے رہے علاقہ سو گ میں ڈوب گیا ۔ امدادی ٹےمےں موقع پر پہنچ گئےں اور دونو ں بچیو ں کی نعشیں ضر وری کا رروائی کے بعد ورثا ءکے حو الے کر دیں۔پتو کی کے علاقہ سرائے مغل چک47 میں بارش کے بعد برساتی پانی میں نہاتے ہوئے 2 بچے ڈوب کر اور منڈی عثمان والا میں ایک ہوٹل کی چھت گرنے کے واقعہ سمیت تین جاں بحق 6شدید زخمی ہو گئے 11سالہ حسنین اور12سالہ حبیب دونوں حالیہ بارشوں سے ہونیوالے برساتی پانی کے جوہڑ میں نہا رہے تھے کہ اس دوران غوطہ آجانے سے وہ ڈوب گئے اور دم توڑ گئے ،منڈی عثمانوالا میں ایک ہوٹل کی چھت گرنے سے ہوٹل کا مالک محمد سرور شدید زخمی جبکہ اس کا بیٹا جاںبحق ہو گیا،اور ہوٹل میں کام کرنے والے5ملازمین شدید زخمی ہو گئے ،جبکہ تھانہ تھہ شیخم کے علاقہ نند کا تکیہ میں8سالہ نور فاطمہ مکان کی چھت گرنے سے شدید زخمی ہو گئی ۔ نارنگ منڈی کے نواحی گاﺅں دندیاں میں ایک کسان نذیر احمد کا کمسن بچہ راجباہ میں ڈوب کر جاں بحق ہو گیا بچے کی نعش ورثاءکے حوالے کر دی گئی چار سال بچہ گاﺅں کے قریب سے گزرنے والی راجباہ کے پاس کھیل رہا تھا کہ اچانک راجباہ میں جا گرا ۔ بہاولپور میں بارش کے باعث مکان کی چھت گرنے سے ایک ہی خاندان کے 3افراد جاں بحق اور 5 زخمی ہوگئے،زخمیوں کو بہاول وکٹوریہ ہسپتال منتقل کر دیا گیا ۔ بہاولپور کے چک 43 ڈی بی میں بارش کے باعث مکان کی چھت گر ی۔ ریسکیو حکام کے مطابق ملبے تلے دب کر2 بچوں سمیت 3افراد جاں بحق اور5 زخمی ہوگئے ۔