ماضی میں غاصبوں کو سزا ملتی تو قوم پرویز مشرف کی آمریت سے محفوظ رہتی: عزیز الرحمٰن چن

لاہور (خبر نگار)پیپلز پارٹی لاہور کے صدر حاجی عزیز الرحمن چن نے کہا کہ ماضی کے کسی غاصب کا کڑا احتساب ہو جاتا تو کم از کم مشرف کی آئین شکنی سے ملک و قوم محفوظ رہتی۔ پانچ جولائی ضیاء کی آمریت کا آغاز ہے جس کے نتیجے میں ملک میں دہشت گردی، فرقہ واریت اور کلاشنکوف کا کلچر عام ہوا یہ ہی وجہ ہے کہ پیپلزپارٹی اس دن کو 41 سال یوم سیاہ کے طور پر منا رہی ہے حالانکہ اس اقدام کی بھی اجتماعی مذمت ہونی چاہئے۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...