لاہور (پ ر) چیئرمین برابری پارٹی پاکستان جواد احمد کا کہنا ہے تحریک انصاف انتخابی ضابطہ اخلاق کی دھجیاں بکھیر رہی ہے مگر ایکشن لینے والا کوئی نہیں، حلقہ این اے 131 سے تحریک انصاف کے عمران خان جبکہ ان کے ساتھ صوبائی اسمبلی کی نشست PP-162 سے عبدالعلیم خان امیدوار ہیں۔ ان کی طرف سے اور مسلم لیگ (ن) کے امیدوار خواجہ سعد رفیق اور پیپلز پارٹی کے عاصم محمود کی طرف سے بھی لگایا گیا پبلیسٹی میٹریل الیکشن کمشن آف پاکستان کے ضابطہ اخلاق کے صریحاً خلاف ہے جس کی شکایت بارہا ڈسٹرکٹ کنٹرول روم لاہور کو کی گئی اور اس کے بعد وزیر اعلیٰ پنجاب اور چیف جسٹس الیکشن کمشنر کو بھی تحریری شکایت ارسال کی گئی ہے۔ مگر تاحال اس پر کوئی ایکشن نہیں لیا گیا۔ بہت سے علاقوں میں ہماری فلیکسز اتار کر عمران خان اور علیم خان کی بڑی بڑی فلیکسز آویزاں کر دی گئی ہیں جو کہ قانوناً جرم ہے۔