لاس اینجلس (سنہوا) امریکہ کے دوسرے بڑے شہر لاس اینجلس کے قصبے ایل اے میں فائرنگ کے واقعہ میں خاتون سمیت 3افراد ہلاک جبکہ 3زخمی ہوگئے۔ بتایا جاتا ہے مرنے والے امریکہ کے یوم آزادی کی تقریب میں شرکت کے لئے آئے تھے۔ ان کا ایک گروپ کے ارکان سے جھگڑا ہوا۔ فائرنگ کرنے والے فرار ہوگئے۔ پولیس نے انکوائری شروع کردی۔ مقامی خبر رساںایجنسیوں کے مطابق 2گروپ میں جھگڑے کے بعد واقعہ پیش آیا۔
لاس اینجلس میں فائرنگ خاتون سمیت 3ہلاک‘3زخمی دو گروپوں کا جھگڑا لگتا ہے: میڈیا
Jul 06, 2018