مٹھی (نامہ نگار) تھر میں غذائی قلت کی وجہ سے بچو ں کی ہلاکتوں کا سلسلہ جاری ہے تھر میں غذائی قلت سے مزید 5 معصوم بچے فوت ہو گئے۔ ان میں سو بھوکا دونوں بچہ، دوماہ کا دلربا ولد دلبر، گاؤں عالم سرکے چھنو بھیل کی نومولود بچی، گائوں نکنو کے خانو بھیل کی نومولود بچی اور گائوں ڈیتھا کی تین ماہ کی کومل دختر ڈانو بھی شامل ہیں اور اس طرح رواں برس کے دوران فوت ہونے والے بچوں کی تعداد 308 تک جاپہنچی ہے۔