پیپلزپارٹی اور بلوچستان نیشنل پارٹی کے درمیان سیٹ ایڈجسٹمنٹ ہو گئی

Jul 06, 2018

اسلام آباد(آن لائن) سیکرٹری جنرل پیپلزپارٹی سید نیئر حسین بخاری نے کہا ہے کہ پاکستان پیپلزپارٹی اور بلوچستان نیشنل پارٹی کے درمیان سیٹ ایڈجسٹمنٹ ہو گئی ہے پیپلزپارٹی این اے 272 پر اختر مینگل اور پی بی 51 پیپلزپارٹی بی این پی کی حمایت کرے گی۔ تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی کے سیکرٹری جنرل سید نیئر حسین بخاری کا سیٹ ایڈ جسٹمنٹ کا اہم بیان سامنے آیا ۔ سیکرٹری جنرل سید نیئر حسین بخاری کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی بلوچستان میں بلوچستان نیشنل کی حمایت کرے گی۔ انہوں نے مزید بتایا کہ این اے 272 پر سردار اختر مینگل کو پیپلزپارٹی کی حمایت حاصل ہو گی۔ پی بی 51 پر بھی پیپلزپارٹی بی این پی کے امیدوار کی حمایت کرے گی۔ انہوں نے بتایا کہ پی بی 49 پر نصراللہ رونجھو پیپلزپارٹی کے امیدوار ہوں گے ۔

مزیدخبریں