جہلم(آن لائن) پاکستان تحریک انصاف کے ترجمان فواد چودھری نے کہا ہے کہ نوازشریف سے متعلق احتساب عدالت کا فیصلہ ملتوی نہیں کیا جا سکتا ۔ ہاؤسنگ سوسائٹی فراڈ کیس میں نیب افتخار چودھری کے خلاف کاروائی کیوں نہیں کرتا ، قابل تشویش بات ہے ۔ صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ترجمان پی ٹی آئی نے کہا کہ نیب افتخار چودھری کے خلاف کارروائی کیوں نہیں کر رہا ۔ انہوں نے کہا کہ یہ نہیں ہو سکتا کہ کسی طاقتور یا امیر شخص کی خواہش پر فیصلہ ملتوی کیا جائے ۔ ایوان فیلڈ ریفرنس میں نواز شریف کی خواہش پر فیصلہ ملتوی نہیں ہونا چاہئے ۔امیر کے لئے الگ اور غریب کے لئے الگ قانون کا تاثر ختم ہونا چاہئے۔ یہ نہیں ہو سکتا کہ عدالتیں اور قانون نواز شریف کا انتظار کرتی رہیں ۔انہوں نے مزید کہا کہ بیگم کلثوم نواز کی طبیعت کی بحالی کے لئے پوری قوم دعاگو ہے ۔