دینی جماعتوں کو ووٹ سے اسمبلی پہنچانے کا وقت آ گیا، مایوسیاں ختم کریںگے: حافظ سعید

عارفوالا + سرگودھا (نمائندہ نوائے وقت +نامہ نگار) اسرائیل اور بھارت پاکستان کی سالمیت کیلئے خطرہ ہیں بھارت اور اسرائیل کے تمام شہر پاکستان کے ایٹمی میزائلوں کے نشانے پر ہیں۔ ان خیالات کا اظہار امیر جماعت الدعوۃ سربراہ ملی مسلم لیگ حافظ سعید نے عارفوالا میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ بھارت نے پاکستان کے دریائوں کا پانی روک کر پاکستان کی زراعت کو تباہ کرنے کا پلان بنا رکھا ہے اور بھارت نے سندھ طاس معاہدہ کی خلاف ورزی کی ہے انہوں نے کہا کہ کشمیر کے اندر بھارت کی 8لاکھ فوج ہاتھ میں پتھر پکڑے ہوئے کشمیریوں کے آگے بے بس نظر آتی ہے کشمیر میں بھارتی فوج نے 500سے زائد مساجد کو شہید کیا ہے انہوں نے کہا کہ وقت آگیا ہے کہ اب دینی جماعتوں کو ووٹ کے ذریعے اسمبلی تک پہنچایا جائے۔ علاوہ ازیں امیر جماعۃ الدعوۃ حافظ سعید نے کہا ہے کہ ملی مسلم لیگ خدمت انسانیت اور نظریہ پاکستان کی بنیاد پر سیاست کرے گی۔ ہم قوم کی خدمت اور اس ملک کو ناقابل تسخیر بنانے کیلئے میدان میں آئے ہیں۔ الیکشن اور سیاست کو نفع بخش کاروبار بنادیا گیا ہے۔ جماعتیں اپنا الیکشن لڑیں گی ہم نے پاکستان کا الیکشن لڑنا اور بیرونی قوتوں کی مداخلت کے راستے بند کرنے ہیں۔ کسانوں، تاجروں اور صنعتکاروں کو بہتر مستقبل کے لئے ماحول مہیا کرنے کی ضرورت ہے۔ ملی مسلم لیگ لوگوں میں پھیلنے والی مایوسیاں ختم کرے گی۔ وہ مین بازار 46اڈا میں این اے 91 سے ملی مسلم لیگ کی حمایت یافتہ اللہ اکبر تحریک کے نامزد امیدوار حافظ طلحہ سعیدکی انتخابی مہم کے سلسلہ میں جلسہ عام سے خطاب کر رہے تھے۔ قبل ازیں پی پی 75 سے آزاد امیدوار میاں اکرام الحق، پی پی 79سے آزاد امیدوار چوہدری اکبر سندھو اور یوسی 136جنوبی کے چیئرمین چوہدری نوید آرائیں نے ملی مسلم لیگ کی حمایت کا اعلان کیا۔ جلسہ سے پروفیسر حافظ عبدالرحمان مکی، ملی مسلم لیگ کے صدر سیف اللہ خالد، این اے 91سے ملی مسلم لیگ کی حمایت یافتہ اللہ اکبر تحریک کے امیدوار حافظ طلحہ سعید، حمید الحسن، ادریس ودیگر نے بھی خطاب کیا۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...