اسلام آباد (خصوصی نمائندہ) عام انتخابات کے لیے ملک بھر کے 20 ہزار سے زائد پولنگ سٹیشنز اور 60 ہزار سے زائد پولنگ بوتھ کو حساس قرار دیدیا۔ ملک میں حساس ترین پولنگ سٹیشنز کی رپورٹ کو اب تک حتمی شکل نہیں دے سکا۔دستاویز کے مطابق سب سے زیادہ حساس پولنگ سٹیشن خیبرکے پی میں ہیں جن کی تعداد 7 ہزار 3 سو 86 ہے۔ سندھ میں 5 ہزار 7 سو 76 پولنگ سٹیشنز اور 19 ہزار 3 سو 87 پولنگ بوتھ، پنجاب میں 5 ہزار 6 سو 86 پولنگ سٹیشنز اور 15 ہزار 4 سو 66 پولنگ بوتھ جبکہ بلوچستان میں 1 ہزار 7 سو 68 پولنگ سٹیشنز اور 3 ہزار 5 سو 36 پولنگ بوتھ حساس قرار دئیے گئے ہیں ٗاس کے علاوہ اسلام آباد کے 173 پولنگ سٹیشنز اور 5 سو 73 پولنگ بوتھ کو حساس قرار دیا گیا ہے۔