خواتین ووٹرز کی کم تعداد پرفوری کارروائی کیلئے ایم او یو پر دستخط

اسلام آباد (خصوصی نمائندہ) الیکشن کمشن اور قومی کمشن برائے وقار نسواں کے درمیان خواتین ووٹرز کی شرح کی مانیٹرنگ کے لئے مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کردیئے گئے ہیں جس کے تحت خواتین ووٹروں کی کم شرح پراسی وقت مناسب کارروائی کی جاسکے گی۔ قومی کمشن برائے حقوق نسواں کی چیئرپرسن خاور ممتاز نے ملک کے 11مقامات کی نشاندہی کر دی ہے جہاں پر مبصرین صحافیوں اور مقامی انتظامیہ سمیت ماسٹر ٹرینرز کی تربیت منعقد کی جائے گی جو کسی بھی ایسی سرگرمی جو خواتین کو ووٹ ڈالنے سے روک رہی ہوکی رپورٹ کریں گے جس کے بعد ایسے افراد کی ایک معقول تعداد تیار ہوجائے گی جو ایسی کسی خلاف ورزی پر کمشن کو اطلاع فراہم کریں گے۔

ای پیپر دی نیشن