ایف آئی اے کے 10افسروں کا تبادلہ چند گھنٹوں بعد واپس

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) ایف آئی اے کے 10 افسران کے تبادلوں کا نوٹیفکیشن چند گھنٹوں بعد واپس لے لیا گیا۔ اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے مظہرالحق کاکاخیل کے تبادلے کا نوٹیفکیشن بھی واپس لے لیا، نئے نوٹیفکیشن کے مطابق تمام افسران اپنی موجودہ تعیناتی پر خدمات انجام دیں گے۔ وفاقی حکومت نے سینئر پولیس افسران کے تبادلے کر دیئے۔ پولیس افسران کا بین الصوبائی تبادلوں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔ گریڈ19 کے پولیس افسر اکرم اظہر‘ پرویزخان عمرانی‘ محمد عاطف اکرام کا پنجاب سے بلوچستان تبادلہ کر دیا گیا جبکہ ایف آئی اے کے کیپٹن(ر) محمدشعیب‘ مظہرالحق کاکاخیل‘ یاسین فاروق شیخ، کامران یوسف ملک‘ ایف آئی اے کے محمد رضوان، آغا ناصرخان‘ احمدجمال رحمان کا تبادلہ پنجاب سے بلوچستان کیا گیا تھا۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...