لاہور(اے این این)پاکستان کی تاریخ میں پہلی دفعہ پالتو جانوروں کے ہوٹل کا قیام عمل میں آیاہے۔جانور پالنے والوں کے لئے خوشی کی خبر ہے کہ لاہور میں پالتو جانوروں کے ہوٹل کی تعمیرجاری ہے اور جلد اس کا افتتاح کر دیا جائے گا۔18 کنال پر پھیلے اس ہوٹل میں ہر طرح کا جانور رکھانے کی سہولت ہوگی جس کیلئے پولز، ہر طرح کے پرندے رکھنے کیلئے چھوٹے بڑے، کشادہ پنجرے، ان ڈور اور آوٹ ڈور کھیلوں کے میدان اور باغات وغیرہ بنائے گئے ہیں۔ہوٹل کی جانب سے پالتو جانوروں کے کھانوںکیلئے مفت ہوم ڈیلیوری سروس بھی مہیا کی جائے گی۔ پالتو جانوروں کے مالکان گھر بیٹھے اپنے جانوروں کی مانیٹرنگ کر سکیں گے۔