پشاور: این اے 30 کا انتخابی دنگل، 8 میں سے 5 امیدواروں کا تعلق ارباب فیملی سے ہے

Jul 06, 2018

پشاور (عالم خان+ دی نیشن رپورٹ) این اے 30 پشاور کے حلقے میں جیسے سیاسی جنگ ہونے جا رہی ہے۔ اس حلقے میں 8 امیدواروں میں مقابلہ جبکہ 5 کا تعلق ارباب فیملی سے ہے۔ تمام سیاسی پارٹیوں نے مضبوط امیدوار میدان میں اتارے ہیں۔ این اے 2 حلقہ بھی اہمیت اختیار کر گیا۔ پیپلزپارٹی کی طرف سے ارباب عالمگیر، ارباب نجیب اللہ متحدہ مجلس عمل، ارباب شیر علی تحریک انصاف، عوامی نیشنل پارٹی نے عالمگیر خلیل، مسلم لیگ (ن) نے محمد جنید کو میدان میں اتارا ہے۔ ایک آزاد امیدوار شوکت خورشید بھی اسی حلقے سے الیکشن لڑ رہا ہے۔ پی ٹی آئی کارکنوں کے مطابق ٹکٹ ملنے پر ارباب نجیب جیت جاتے۔ نیشن سے گفتگو کرتے یوکا ئی گاؤں کے رہائشی رحمان نے کہا میری سیاست میں دلچسپی نہیں کیونکہ سیاستدان جیتنے کے بعد ووٹرز کو نظرانداز کر دیتے ہیں۔ ٹیکنیشن گل افضل نے کہا بہتری کی امید ہے۔

مزیدخبریں