لاہور (سٹاف رپورٹر)گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہور میں گزشتہ روز 16ویں کانووکیشن کے دوسرے روز بی اے /بی ایس سی(آنرز) کے 1235طلباء وطالبات میں ڈگریاں اور میڈلز تقسیم کیئے گئے۔ 40 میں سے26تعلیمی میڈلز اور رول آف آنرز طالبات نے حاصل کیے جبکہ ہم نصابی سرگرمیوںاور سپورٹس میں اعلیٰ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 24میں سے 21رول آف آنرز لڑکوں نے حاصل کیے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر حسن امیر شاہ نے بتایا کہ جی سی یونیورسٹی میں انسٹیٹیوٹ آف فزکس اور سوشیالوجی ڈیپارٹمنٹ قائم کیا جا رہا ہے۔