مخالفین کی طرح پیراشوٹر نہیں ہیں ،18 سال سے عوام کی خدمت کر رہے ہیں

Jul 06, 2018

راولپنڈی (رپورٹ:محمد رضوان ملک / تصاویر :ایم جاوید ) پاکستان پیپلز پارٹی کے امیدوار برائے قومی اسمبلی حلقہ این اے 61 حاجی گلزار اعوان اور پی پی 15 ملک جاوید اقبال ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی نے ملک سے مہنگائی ، بے روزگاری اور غربت و پسماندگی کے خاتمے کے لئے جامع اور قابل عمل منصوبہ بندی کر لی ہے۔15 سال سے ایک ہی خاندان کینٹ کے عوام پر مسلط ہے وہ نجات کے لئے کسی مسیحا کی راہ دیکھ رہے ہیںبلاول کی شکل میں جیالوں کو نیا بھٹو مل گیا ہے اور انہوں نے ملک میں حقیقی تبدیلی کیلئے کمر کس لی ہے۔ پی ٹی آئی کے چئیرمین ٹکٹوں کی تقسیم میں بھیانک غلطیاں کر کے آدھا الیکشن ہار چکے ہیں۔ کینٹ کے علاقوں سے غربت اور پسماندگی کا خاتمہ ہمارا مشن ہے۔65 سالہ بوڑھے کا اب حقیقی نوجوان قیادت سے مقابلہ ہے۔ ان خیالا ت کااظہار انہوں نے ایوان وقت فورم میں اظہار خیال کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا وہ مخالفین کی طرح پیراشوٹر نہیں ہیں ۔18 سال سے عوام کی خدمت کر رہے ہیں۔کینٹ میں ایک طرف سال ہاسال سے حلقے پر ایک خاندان مسلط ہے جسے عوام کے مسائل سے کوئی سروکار نہیں ۔ عوام پانی کی بوند بوند کو ترس رہے ہیں اور قبرستان میں تدفین کیلئے جگہ نہیںملتی ۔ جس حلقے کی آبادی کئی گنا بڑھ چکی ہے وہاں کوئی نیا ہسپتال نہیں بنایا گیا۔ کینٹ میں دو مزید ہسپتال بنائیں گے۔ سیوریج کا نظام بہتر کریں گے۔انہوںنے کہا کینٹ کے علاقوں سے غربت اور پسماندگی کا خاتمہ ہمارا مشن ہے۔ 65 سالہ بوڑھے کا نوجوان قیادت کا دعوی ٰ حقیقت پر مبنی نہیں اس کا حقیقی نوجوان قیادت سے مقابلہ ہے۔ بلاول نوجوانوں کے حقیقی قائد ہیںجو تبدیلی لائیں گے ۔ جب وہ پنجاب میںداخل ہوں گے تو ایک بدلا ہوا پنجاب سامنے آئے گا۔ انہوںنے کہا راولپنڈی کے شہریوں نے عمران کو مسترد کر دیا ہے۔ وہ شکست کے خوف سے اس شہر سے بھاگا ہے ۔ جہاں ان کا قائد کھڑا نہیں ہوسکا وہاں پیراشوٹر ہمارا کیا مقابلہ کریں گے۔ انہو ںنے کہا کہ مسلم لیگ ن کے لوگوں نے عوام الناس کو مایوس کیا اور اب ہم عوام کیلئے امید کی ایک نئی او رروشن کرن بن کر میدان میں اترے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ دوسری جانب نئے طالع آزمائوں نے ایک ایسے شخص کو ٹکٹ دیا ہے جس کا اس حلقے اور حلقے کے عوام سے کوئی تعلق ہی نہیں ۔ وہ حلقے کے مسائل کو نہیں جانتا اور نہ ہی اسے یہ پتا ہے کہ اس حلقے میں کتنی یونین کونسلیں ہیں ۔ حاجی محمد گلزار اعوان نے کہا کہ عوام ایسے نامانوس اور انجانے امیدوار کو بھی ن لیگی امیدوار کے ساتھ ہی مسترد کرکے پاکستان پیپلز پارٹی کو کامیاب بنائیں گے۔انہوں نے دعویٰ کیا کہ مستقبل میں مرکز ، پنجا ب او سندھ میں پیپلز پارٹی حکومت بنائے گی۔

مزیدخبریں