راولپنڈی(اپنے سٹاف رپورٹر سے)پابندی کے باوجود مسلم لیگ ن کے امیدواروں کی انتخابی مہم چلانے پر میئر بلدیہ راولپنڈی سردار نسیم خان کو شوکاز جاری ہوگیا ڈپٹی کمشنر راولپنڈی عمر جہانگیر نے ڈسٹرکٹ مانیٹرنف آفیسر کی حیثیت سے یہ شوکاز نوٹس جاری کیا جس میں انہیں دانیال چوہدری اور ملک شکیل اعوان کی انتخابی مہم میں حصہ لینے کا مرتکب قرار دیا گیا ہے میئر بلدیہ کو ایک روز قبل الیکشن کمیشن کی جانب سے ضابطہ اخلاق پر عملدرآمد کی ہدائت بھی دی گئی تھی میئر بلدیہ سے 48 گھنٹے میں شوکاز نوٹس پر جواب طلب کرلیا گیا بصورت دیگر یکطرفہ کارروائی ہوگی دریں اثناء یوسی21 کے چیئرمین اور وائس چیئرمین کو مسلم لیگ ن کے امیدوار حنیف عباسی اور راجہ حنیف کی الیکشن مہم میں حصہ لینے پر شوکاز نوٹس جاری کردیا گیا۔
پابندی کے باوجود امیدواروں کی انتخابی مہم چلانے پر میئر سردار نسیم کو شوکازنوٹس جاری
Jul 06, 2018