مسلم لیگ ن کے شیرو یاد رکھنا!فیصلہ جوبھی آئے گھبرانا نہیں:مریم نواز

 پاکستان مسلم لیگ (ن) کی رہنما مریم نواز نے کہا ہے کہ نواز شریف کے لیے یہ سب نیا نہیں، وہ پہلے بھی نااہلی عمر قید جیل جلا وطنی بھگت چکے ہیں، خوشی کی بات یہ ہے کہ کوئی لیڈر ہے جو آپ کی خاطر،وطن عزیز کی خاطر، آپ کے ووٹ کی عزت کی خاطر ڈٹ کر کھڑا ہے،کوئی بھی قربانی دینے کو تیار ہے،اس کا مقابلہ جمہوریت کی آستین میں چھپے سانپوں سے ہے۔ جمعہ کو سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر احتساب عدالت کے فیصلے سے قبل اپنے بیان میں مریم نواز نے پارٹی کارکنان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ خوشی کی بات یہ ہے کہ کوئی لیڈر ہے جو آپ کی خاطر،وطن عزیز کی خاطر، آپ کے ووٹ کی عزت کی خاطر ڈٹ کر کھڑا ہے اور کوئی بھی قربانی دینے کو تیار ہے ،مشکل ترین حالات کے باوجود یہ قوتیں اس کو الحمدااللہ جھکانے میں ناکام رہیں۔اس نے جانتے ہوئے کہ یہ راستہ آسان نہیں اور اس کی قیمت چکانی پڑے گی، یہی راستہ چنا،بھاری قیمت چکائی ۔ انہو ں نے کہا اس کا مقابلہ جمہوریت کی آستین میں چھپے سانپوں سے ہے جنھوں نے ووٹ کی حرمت پامال کرنے کا کوئی موقع ہاتھ سے جانے نہ دیا اور سازشوں میں ملوث ر ہے ۔ مریم نواز نے کہا مسلم لیگ ن کے شیرو یاد رکھنا!فیصلہ جوبھی آئے گھبرانا نہیں!آپکے نواز شریف کے لیے یہ سب نیا نہیں۔وہ پہلے بھی نااہلی عمر قیدجیل جلاوطنی بھگت چکے۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...