ایون فیلڈ ریفرنس:ابھی فیصلہ نہیں سنایا جارہا ، وکلاء اورجج کی ڈسکشن ہورہی ہے: عدالتی عملہ

احتساب عدالت کے جج نے شریف فیملی کے خلاف ایون فیلڈ ریفرنس کا فیصلہ سنانے کے لیے فریقین کے وکلا کوبند کمرے میں بلا لیا۔فیصلہ تاخیر کا شکار ہوگیا اور اس کی وجہ بھی نہیں بتائی گئی۔اس سے قبل عدالت نے ایون فیلڈ ریفرنس کا فیصلہ ساڑھے 12 بجے سنانے کا اعلان کیا تھا، تاہم اس فیصلے کو پہلے ڈھائی بجے، پھر 3 بجے اور بعدازاں ساڑھے 3 بجے تک کے لیے مؤخر کردیا گیا۔عدالتی عملے کا کہناہے کہ ابھی فیصلہ نہیں سنایا جارہا، جج کی وکلا سے بات چیت جاری ہے اور فیصلہ میڈیا نمائندگان کی موجودگی میں سنایا جائے گا۔

ای پیپر دی نیشن