اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) پاکستان اور ایران کے وزراء تجارت کے درمیان دو روزہ تجارتی مذاکرات ختم ہو گئے۔ وزارت تجارت اعلامیہ کے مطابق پاک ایران وزراء تجارت کی مشترکہ تجارتی کمیٹی کا آٹھواں اجلاس ہوا۔ پاکستان اور ایران نے تجارت میں رکاوٹوں کو دور کرنے پر اتفاق کیا۔ مشیر تجارت عبدالرزاق دائود نے کہا کہ پاکستان باہمی تجارت کے فروغ کے تمام ممکنہ اقدامات اٹھائے گا باہمی تجارت بڑھانے کیلئے ٹی ڈیپ میں خصوصی ڈیسک قائم کریں گے۔ پاکستان ایران کے ساتھ اقتصادی اور تجارتی تعلقات کو فروغ دینا چاہتا ہے۔ ایرانی وزیر تجارت رضا رحمانی نے کہا کہ ایران تجارت میں حائل رکاوٹوں کو دور کرے گا۔ بطور برادرانہ اور ہمسایہ ممالک موجودہ باہمی تجارت کو بڑھانا ہوگا دو طرفہ تجارت کے فروغ اور تاجروں کیلئے خصوصی ڈیسک بنائیں گے بارٹر ٹریڈ کیلئے مشترکہ کمیٹی تشکیل دی جائے۔
پاکستان ایران میں تجارتی رکاوٹیں دور کرنے پر اتفاق، وزراء کے مذاکرات ختم
Jul 06, 2019