پاک فضائیہ نے ایک اور سنگِ میل عبور کرلیا سینٹر فار ایرو سپیس اینڈ سکیورٹی سٹڈیز کاافتتاح

اسلام آباد(نیوزرپورٹر) پاک فضائیہ نے ایک اور سنگِ میل عبور کیا جب ائیر چیف مارشل مجاہد انور خان نے پاک فضائیہ کے پالیسی تھنک ٹینک سینٹر فار ائیرو سپیس اینڈ سیکیورٹی سٹڈیز (CASS)کا افتتاح کیا۔ پاک فضائیہ کے سربراہ ائیر چیف مارشل مجاہد انور خان اس تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔ ائیر مارشل شاہد اختر علوی، ڈپٹی چیف آف دی ائیر سٹاف (ٹریننگ) نے اپنے استقبالیہ خطا ب میں معزز مہمانوں کو خوش آمدید کہا۔ ائیر مارشل (ریٹائرڈ) وسیم الدین نے اس نئے قائم شدہ سنٹر کے اغراض و مقاصد پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ اس کے ذریعے ائیر و سپیس کے میدان میں تحقیق کی نئی راہیں کھلیں گی۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...