حضرت فاطمہ معصومہ قم ؑ کا یوم ولادت آج عقیدت واحترام کیساتھ منایاجائیگا

Jul 06, 2019

راولپنڈی(جنرل رپورٹر )قائد ملت جعفریہ آغا سید حامد علی شاہ موسوی کے اعلان کردہ ’’ایام پاسبان شریعت ‘‘ کی مناسبت سے جمعہ( یکم ذیقعد)کوحضرت فاطمہ معصومہ قم بنت حضرت امام موسی کاظم ؑ کایوم ولادت پرنورمذہبی جذبے اورعقیدت واحترام کیساتھ منایاجائیگا۔اس موقع پر مذہبی تنظیموں اور دینی اداروں کے زیر اہتمام محافل میلاد، کانفرنسوں، سیمیناروں اورتہنیتی تقریبات کاانعقادکیاجائیگا ۔درایں اثناء جمعرات کوایام پاسبان شریعت کے پروگراموںکاسلسلہ جاری رہا۔ مجلس فروغ حسینیت ؑ کے زیراہتمام علی ہال میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے علامہ سیدقمرحیدرزیدی نے کہاکہ کریمہ اہلبیت ؑ حضرت معصومہ قم ؑ ؑ وارثِ چادر زہرا ؑ و ثانی زہرا تھیںجن کے بارے میں حضرت امام علی رضا علیہ السلام کا فرمان ہے کہ جس نے معصومہ قم کی زیارت کی اُس نے میری زیارت کی ،آپ ؑ فضل و کمال ،زہد و تقویٰ کی معراج اور علم کی عظیم ترین منزل پر فائز تھیں ،خواتین محلہ بنی ہاشم کثرت تعداد میں آپ ؑکے درس میں شرکت کرتیں اس لئے آپ کو محدثہ بھی کہا جاتا ہے۔انہوں نے یہ بات زوردیکر کہی کہ حضر ت فاطمہ بنتِ امام موسیٰ کاظم ؑ نے دین و شریعت کی اشاعت ، خوشنود ی ذاتِ الہی اورفلاحِ انسانیت و بشریت کیلئے ہر طرح کے مصائب و آلام برداشت کرکے دنیائے نسوانیت کو مقام عظیم عطا کیا ۔انجمن کنیزان امام العصروالزمان کے زیراہتمام شعب ابیطالب ؑ میں محفل سے خطاب کرتے ہوئے لواء زینب نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ نے کہاکہ حضرت عبدالمطلب کے بعد خانوادہِ رسالت ؐ کے سید و سردار حضرت ابوطالب ؑ تھے جنہیں نہ صرف حضور ؐ کی تربیت کا شرف حاصل ہوا بلکہ آپ نے ہر مقام پر حضور ؐ کا تحفظ کرکے اُس دور کے طاغوت کی ہر سازش و شرارت کو جس دلیری،ہمت اور بہادری سے ناکام کیا

مزیدخبریں