ملائشین اسکواش: حمام اور حذیفہ انڈر 15 ، الشہیب اور ولید انڈر 17 کے فائنل میں

اسلام آباد (اسپورٹس رپورٹر)ملائشین جونیئر انٹرنیشنل اسکواش ٹورنامنٹ میں پاکستانی کھلاڑیوں نے شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے انڈر۔15 اور انڈر۔17 کیٹگری کے فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا ۔ تفصیلات کے مطابق ملائشیا میں جاری جونیئر ٹورنامنٹ میں پاکستان کے حمام احمد نے انڈر۔15کیٹگری کے پہلے سیمی فائنل میچ میں ٹورنامنٹ کے ٹاپ سیڈ ملائشیا کے لیو کرس کوسخت مقابلے کے بعد 3-2گیم سے شکست دی کر فائنل میں رسائی حاصل کی جبکہ دوسرے سیمی فائنل میں بھی پاکستان کے حذیفہ ابراہیم نے کامیابی اپنے نام کی ، حذیفہ ابراہیم نے ملائشیا کے شالینے مغیثس کیخلاف میچ 11-3، 11-6، 11-4سے جیتا ۔ انڈر۔17 کیٹگری میں بھی پاکستان کے اشہب عفان اور ولید خلیل فائنل میں پہنچ گئے ، پہلے سیمی فائنل میں سیمی فائنل میں اشہب عفان نے آسٹریلیا کے شن جورجی کو3-0گیم سے شکست دی جبکہ دوسرے سیمی فائنل ولید خلیل نے ملائشین پلیئر کو 3-1گیم سے زیر کیا ۔ دونوں کیٹگریز کے فائنل آج (ہفتہ ) کو کھیلیں جائینگے ۔

ای پیپر دی نیشن