فرشتہ قتل کیس میں اسلام آباد پولیس کو بڑی اہم کامیابی حاصل ہوئی، آئی جی اسلام آباد

Jul 06, 2019

اسلام آباد(اپنے سٹاف رپورٹرسے) آئی جی اسلام آبادمحمد عامر ذوالفقار خا ن نے پولیس لائن ہیڈ کوارٹرز میں پولیس دربار سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ فرشتہ قتل کیس میں اسلام آباد پولیس کو بڑی اہم کامیابی حاصل ہوئی ہے اور اس سنگین نوعیت کے کیس میں اسلام آباد پولیس نے ملزم کو گرفتار کیا ہے فرشتہ کیس میں وقت پر مقدمہ ہوتا تو سبکی کا سامنا نہ ہوتا ، پولیس کی نو ماہ کی کارکردگی پر ایک افسر نے پانی پھیر دیا آئی جی اسلام آباد نے فرشتہ کے والد گل نبی اور بھائی کو سٹیج پر بلوا یا جس نے کہا ہم اسلام آباد پولیس کا شکریہ ادا کرنے آئے ہیں، آئی جی اسلام آباد نے کہا کہ اس کیس میںڈی آئی جی آپریشنز ، ایس پی انوسٹی گیشن ،ایس پی صدر،ڈی ایس پی سی آئی اے حاکم خان اور اے ایس آئی نے اہم کردار ادا کیا فرشتہ قتل کیس میں150افسران تفتیش میں لگے رہے ، دربار میں ڈی آئی جی سکیورٹی وقار احمد چوہان، ڈی آئی جی ہیڈ کوارٹرز سرفراز احمد فلکی ،ڈی آئی جی آپریشنز وقار الدین سید کے علاوہ تمام ڈویژنز جس میںسیکیورٹی،ٹریفک ،آپریشن او رلاجسٹک ڈویژن کے افسران وجوانوں اور میڈیا کے نمائندوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی ،آئی جی اسلام آبادکو سب سے پہلے پولیس جوانوں نے اپنی مختلف مشکلات کے بارے میںبیان کیا اور حل طلب مسائل کو موقع پر ہی حل کرنے کے احکامات جاری کئے جبکہ باقی مسائل کے حل کی یقین دہانی کروائی انھوں نے کہا کہ، ناکوں پر کھڑا اہلکار عوام کو سلیوٹ کر ے گا ۔، عوام کے ساتھ بدتمیزی ، سفارش یا رشوت کی شکایت ملی تو میں خود آپ کا سب سے بڑا دشمن ہوں گا ، آئی جی اسلام آباد نے کہا کہ ہم نے تھانے میں خدمت ،تحفظ اور اعتماد کے کلچر کو فروغ دینا ہے، ہم ایک خواجہ سرا کو بھی جواب دہ ہیں فوری طور پر مقدمات کا اندراج کیا جائے انھوں نے کہا کہ 182کا آپشن موجود ہے اس پر سزائیں بھی ہو رہی ہیں ،22Aکے کیس ہزاروں سے سینکڑوں میں آگئے ، ماڈل کورٹس میں پولیس نے اہم کردار ادا کیا اور کئی مقدمات کا فیصلہ ہو چکا ہے ، آج کا دن ایک نیا سورج طلوع ہو گا اور پولیس کلچر میں تبدیلی آئے گی ،ہم نے تھانے میں خدمت ،تحفظ اور اعتماد کے کلچر کو فروغ دینا ہے آئی جی اسلام آباد نے کہا کہ رشوت اور کرپشن کسی صورت میںبرداشت نہیں کی جائے گی پولیس فورس کی ویلفئیر میری اولین ترجیحات میں شامل ہو گی

مزیدخبریں