لاہور (کامرس رپورٹر ) وزیر اعظم کے مشیر برائے پیٹرولیم ندیم بابر نے کہا ہے کہ آئندہ گیس کی قیمت میں اضافے کا امکان بہت کم ہو گا۔ تاہم آئی ایم ایف نے صرف جون 2018کے اکائونٹس کے 168ارب روپے کے لاسز کو پورا کرنے کی بات کی جس کو گیس کی قیمتں بڑھا کر پورا کر لیا گیا ہے، اس کے باوجود 95فیصد صارفین کو سبسڈی پر گیس فراہم کی جا رہی جبکہ 5فیصد صارفین ایسے ہیں جو گیس کا ذائد استعمال کرتے ہیںہے تاہم عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں اضافہ ہوا تو اس کا فرق ملک میں گیس کی قیمتوں پر پڑئے گا ۔گیس کی قیمت کو کم کرنے کے لئے لازم ہے گیس کی مقامی تلاش کی جائے آئندہ ماہ گیس کی تلاش کے لئے پالیسی کا اعلان کیا جائے گا ہم نے اگلے سال کے لئے 35بلاکس کی نشاندہی کی ہے جس کے لئے متعد غیر ملکی دکمپنیوں نے دلچسپی کا اظہار کیا ہے ۔ آف شور گیس کی تلاش کے لئے 5نئے بلاکس بنا رہے ہیں اور ان کے ٹینڈرز جاری کریں گے۔انہوں نے اس امر کا اظہار گزشتہ روز ایس این جی پی ایل کے ہیڈآفس میں پریس کانفرنس کے دوران کیا ہے اس موقع ایس این جی پی ایل کے ایم ڈی محمود ضیا احمد بھی موجود تھے ۔وزیر اعظم کے مشیر برائے پیٹرولیم ندیم بابرنے کہا کہگیس کے ضیاع کو کم کرنے کے لیے اگلے ماہ سے مہم شروع کی جارہی ہے،پہلے کی طرح سلیب بدلنے سے پورا سلیب ریٹ نہیں بڑھے گا۔ انہوں نے کہا کہ سردیوں میں ایل این جی کے دونوں ٹرمینل پوری استعداد سے چلیں گے۔نومبر اور اکتوبر کے مہینوں کے علاوہ ایل این جی پوری استعداد سے چلیں گے۔