جان ہتھیلی پررکھ کرفرائض انجام دینے والے جوان ہمارا فخر ہیں:سی سی پی او

Jul 06, 2019

لاہور(نمائندہ خصوصی)سی سی پی او لاہور بی اے ناصر کی طرف سے پولیس مقابلے میں زخمی ہونے والے انسپکٹر سمیت 4 جوانوں کو 10،10 لاکھ روپے کے چیک دیے گئے۔ ایس ایچ او انسپکٹر عتیق ڈوگر، کانسٹیبل وقار برکت، محسن علی اور عثمان احمد میں 10،10لاکھ روپے کے چیک تقسیم کئے گئے۔ سی سی پی او نے بہادری کا مظاہرہ کرنے پر جوانوں کو شاباش دی اور کہا کہ اپنی جان ہتھیلی پر رکھ کر پیشہ ورانہ فرائض انجام دینے والے پولیس کے جوان ہمارا فخر ہیں۔ ۔دریں اثنا لاہور پولیس کی طرف سے دوران سروس جاں بحق مزید 20 پولیس ملازمین کی بیوائوں کو 3 کروڑ 86 لاکھ کے امدادی چیک دیے گئے۔ ایک روز قبل 9 کانسٹیبلوں کی بیوائوں کو ایک کروڑ 71 لاکھ روپے کے چیک دیے گئے۔

مزیدخبریں