عمان (این این آئی)یورپی ملک لکسمبرگ میں بین الاقوامی سیکیورٹی وتعاون کانفرنس OSCE میں اردن کے وفد نے اس وقت شرکت سے انکار کردیا جب اردنی وفد کو معلوم ہوا کہ کانفرنس میں اْنہیں اسرائیلی وفد کے قریب جگہ دی گئی ہے۔اردنی پارلیمنٹ کے رکن خالد ابو حسان نے لکسمبرگ اجلاس میں شرکت کیلئے آنے والے وفد کے سربراہ ابراہیم القرعان کے حوالے سے بتایا کہ اردنی پارلیمانی وفد نے بطور احتجاج اس کانفرنس کا اس لئے بائیکاٹ کیا کیونکہ اردنی ارکان پارلیمنٹ کو اسرائیلی وفد کے قریب بیٹھنے کو کہا گیا تھا۔
اسرائیلی وفد کے قریب جگہ ملنے پر اردن کے پارلیمانی وفد نے لکسمبرگ کانفرنس کا بائیکاٹ کردیا
Jul 06, 2019