امریکہ:خاتون کوآئس کریم چکھنے پر 20 سال قید کا امکان

Jul 06, 2019

واشنگٹن (نیٹ نیوز)کیا آپ تصور کرسکتے ہیں کہ کسی آئس کریم کے ڈبے کو فریزر سے نکال کر چکھنے اور واپس رکھ دینے پر 20 سال قید کا سامنا ہوسکتا ہے؟ ٹوئٹر پر گزشتہ دنوں ایک ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس میں ایک خاتون کو سپر سٹور میں آئسکریم کے ایک ڈبے کو چاٹنے کے بعد واپس فریزر میں رکھتے ہوئے دکھایا گیا تھا۔ یہ واقعہ امریکی ریاست ٹیکساس میں وال مارٹ کی کسی شاخ میں پیش آیا۔ اس خاتون پر جس الزام کے تحت مقدمہ درج ہوگا، اس میں 2 سے 20 سال قید اور 10 ہزار ڈالرز تک جرمانے کی سزائیں سنائی جاسکتی ہیں۔

مزیدخبریں