روس علاقائی مسائل کے حل میں کلیدی کردار ادا کرسکتا ہے: اطالوی وزیراعظم

روم (نیٹ نیوز) اطالوی وزیراعظم گیسپپ کونس نے جمعہ کو اپنے فیس بک کے صفحے پر روس کے صدر ولادی میر پیوٹن کے ساتھ ملاقات کے بعد لکھا کہ ماسکو مختلف علاقائی تنازعات کے حل اور عالمی استحکام میں اہم کردار ادا کرسکتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم نے اس بات پر اتفاق کیا ہے کہ لیبیا اور وینزویلا سے شام اور یوکرائن تک اور دیگر علاقائی بحرانوں کے حل کرنے کیلئے ایک جامع اور وسیع بات چیت کی ضرورت ہے۔

ای پیپر دی نیشن