امریکی عوام اور فوج نے ملک کو ناقابل تسخیر بنادیا، ہمارا مستقبل روشن ہے: ٹرمپ

Jul 06, 2019

واشنگٹن (انٹرنیشنل ڈیسک) صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکی یوم آزادی کے موقع پر اپنے پیغام میں امریکہ کو دنیا کی طاقتور ترین ریاست بنانے والے قائدین اور عوام کو سلام پیش کیا۔ صدر ٹرمپ نے امریکی یوم آزادی پر لنکن میموریل پر قوم سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 243 سال قبل امریکیوں نے اپنے عظیم سیاسی سفر کا آغاز کیا۔ ہمارے عوام اور فوج نے امریکہ کو ناقابل تسخیر بنا دیا ہے۔ وطن عزیز کیلئے قربانیاں دینے والوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ امریکی جوان فوج میں شامل ہوکر ملک کیلئے خدمت سرانجام دیں۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکی یوم آزادی کے موقع پر اپنے پیغام میں امریکہ کودنیا کی طاقتور ترین ریاست بنانے والے قائدین اور عوام کو سلام پیش کیا۔ انہوں نے کہا بے مثال ایجادات اور سائنسی ترقی کی بدولت امریکہ کیلئے اب کچھ ناممکن نہیںہے۔ ہمارا جذبہ کبھی ماند نہیں پڑے گا۔ امریکیوں کا مستقبل روشن رہے گا۔ ڈونلڈٹرمپ نے کہا کہ اب سے 243 سال قبل ملک کے بانیوں نے ملک کی آزادی کیلئے اپنی زندگیاں وقف کر دیں۔

مزیدخبریں