لاہور(لیڈی رپورٹر)صو بائی وزیر ترقی خواتین آشفہ ریاض فتیانہ نے کہاہے کہ اقتصادی طور پر خواتین کی ملک و قوم میں شراکت کو یقینی بنانے کے لیے تمام تر وسائل استعمال کیے جارہے ہیں۔ان خیالات کااظہار انہوں نے گزشتہ روزمحکمہ ویمن ڈویلپمنٹ کے محکمانہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس میں گزشتہ تین ماہ کے دوران ہونے والے ترقیاتی امورمیں پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔اس موقع پر سیکرٹری ترقی خواتین ارم بخاری نے بریفنگ دی۔ ڈپٹی سیکرٹریز, ڈائریکٹر جنرل محمد ارشدنے اور ڈپٹی ڈائریکٹر اظہر ,یاسمین اور متعلقہ افسران نے شرکت کی۔صوبائی وزیر نے تاکید کرتے ہوئے کہا کہ ویمن ہوسٹل اتھارٹی کے قیام سے متعلق ہوم ورک جلد مکمل کرکے موثر حکمت عملی بنائی جائے۔انہوں نے مزید کہا کہ ڈے کیر سنٹرز کے قیام سے متعلق اہداف کے لیے تمام محکمہ دلجمعی سے ٹیم ورک کی صورت میں کام کرے۔