رسالپور (نامہ نگار )موجودہ حکومت کے ظالمانہ ٹیکس کیخلاف رسالپور انڈسٹریل زون کے ماربل مالکان سمیت ہزاروں مزدور سٹرکوں پر نکل آئے۔ موجودہ حکومت کیخلاف زبردست نعرہ بازی حکومت کی طرف سے ظالمانہ ٹیکس نامنظور ، مطالبات تسلیم نہ ہونے کی صورت میں ملک گیر احتجاجی تحریک کا آغاز کریں۔ کسی قسم کا نقصان کی ذمہ داری موجودہ حکومت پر ہو گی ۔ تفصیلات کے مطابق نوشہرہ کے علاقہ بارہ بانڈہ میں رسالپور انڈسٹریل اسٹیٹ کے ماربل فیکٹری مالکان اور ہزاروں حکومت کے ظالمانہ ٹیکس کے خلاف احتجاجی کیمپ لگا کر اپنے مطالبات کے حق میں اور موجودہ حکومت کے ظالمانہ رویے کے خلاف نعرہ بازی کی احتجاجی کیمپ کی قیادت ماربل ایسو سی ایشن کے صدر ریاض احمد ،جنرل سیکرٹری سہیل احمد حاجی فضل قدیم اور انفارمیشن سیکرٹری سبحان اللہ کر رہے تھے اُنہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت کے بلند و با نگ دعوے جھوٹ نکلے عوام کو ریلیف دینے کی بجائے بے روزگار کیا جا رہا ہے ۔ ماربل فیکٹریز پر 17%ٹیکس لگا کر ظالمانہ اور سوتیلی ماں جیسا سلوک کرنے پر اُتر آئی ہے۔ حکومت کی ظالمانہ روئیے کی وجہ سے آج ہزاروں مزدوروں کے گھروں کے چولہے ٹھنڈے پڑ گئے اور فاقوں پر مجبور ہیں۔ اگر ہمارے مطالبات منظور نہیں کئے گئے تو جلد ملک گھیر احتجا ج تحریک کا آغاز کرینگے۔