عوام نے اپوزیشن جماعتوں کی منفی سیاست کومستردکردیاہے،محب اللہ

پشاور(بیورورپورٹ)صوبہ خیبرپختونخوا کے وزیرزراعت ولائیوسٹاک محب اللہ خان نے کہا ہے کہ عوام کاپیسہ عوام پر خرچ کرناہی تحریک انصاف کاطرہ امتیازہے۔ عوام کی دلوں پر حکمرانی کرنے کے لئے خودکوعوام کی خدمت کیلئے وقف کرنا لازمی ہے ، عمران خان کے وژن کے مطابق ایک خوشگوار تبدیلی کی شروعات ہوچکی ہے ۔ کھوکھلے نعروں اورجھوٹے وعدوں کے ذریعے عوام کو اندھیرے میں رکھنے کادورگزرچکاہے، فرسودہ سیاست کے ذریعے خود کو خوش رکھنے اورعوام کو دھوکے میں رکھنے والوں کی سیاست اب قصہ پارینہ بن چکی ہے ، عوام نے تحریک انصاف سے کافی توقعات وابستہ کررکھے ہیں، وقت گزرنے کے ساتھ لوگوں کاتحریک انصاف پر اعتماد بڑھتاجارہاہے ، اپوزیشن جماعتوں کے ساتھ عوام کی فلاح وبہبود کیلئے کچھ بھی نہیں ہے، یہ چلی ہوئی کارتوس ہے جواب کارآمد نہیں، ان خیالات کااظہار انہوں نے ایک وفد سے بات چیت کے دوران کیاانہوں نے کہ اکہ تحریک انصاف نے عوام اورحکمرانوں کے درمیان حائل رکاوٹوں کوختم کرکے ایک ایسا کارنامہ سرانجام دیاہے جس کاماضی میں تصورنہیں کیاجاتاتھا۔ انہوں نے کہا کہ عوام انتخابات میں لوگوں نے پہلی سے زیادہ تحریک انصاف کوکامیابی سے ہمکنار کیا۔ جس کامقصد لوگوں کوتحریک انصاف پر اعتماد ہے اب عوام نے تحریک انصاف کو آئندہ پانچ سالوں کیلئے منتخب کیاہے۔اورجب عمران خان نے عوام سے کئے گئے وعدوں پرعملدرآمد شروع کردیا، تو کل تک ایک دوسرے کے دشمن ذاتی مفادات کیلئے تحریک انصاف کے خلاف اکھٹے ہوگئے ہوگئے ہیں لیکن عوام نے ان کے اتحاد کو ملک وقوم کیلئے نقصان دہ قراردیتے ہوئے ان کے منفی سیاست کومستردکردیاہے۔اب یہ سیاسی یتیم حکومت کے خلاف لوگوں کو اکھٹے کرنے کی ناکام کوشش کررہے ہیں۔لیکن عوام نے عمران خان کی پاک دامن کاساتھ دیتے ہوئے ان ازمائے ہوئے لوگوں کاساتھ نہ دینے کا تہیہ کررکھاہے انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف ملک میں معاشرتی ناہمواریوں کوختم کرنے کے اصلاحاتی ایجنڈے پرعمل پیراہے۔ جس پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیاجائیگا، انہوں نے کہا کہ وقت کاتقاضا ہے کہ عوام ایک عوام دوست وملک دوست انقلاب اورتبدیلی کیلئے تحریک انصاف اورعمران خان کے دست وبازو بن کر ان لوگوں کاساتھ نہ دے جو ترقی اورخوشحالی کی راہ میں رکاوٹ بنتے جارہے ہیںاس ملک کامستقبل روشن اورتابناک ہے کیونکہ ملک کامستقبل اب ایسے ہاتھوں میں ہے جو اس ملک کے وفاداراورملک سے محبت کرنیوالے لوگ ہیں۔

ای پیپر دی نیشن