سلامتی کونسل کی لیبیامیں پناہ گزینوں کے حراستی مرکزپرفضائی حملے کی مذمت

Jul 06, 2019 | 12:41

ویب ڈیسک

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے لیبیامیں پناہ گزینوں کے حراستی مرکزپرفضائی حملے کی مذمت کرتے ہوئے متحارب دھڑوں سے کہاہے کہ وہ جنگ بندی کریں اوردوسرے ملکوں پرزوردیاکہ تنازعے میں مداخلت یا اس کوپیچیدہ نہ کریں۔

نیویارک میں پندرہ رکنی کونسل کے اجلاس میں تمام فریقوں پرصورتحال پرفوری قابو پانے اور جنگ بندی کی ضرورت پرزوردیاگیا۔اجلاس میں کہاگیاکہ لیبیامیں صرف سیاسی حل کے ذریعے دیرپاامن ا وراستحکام آئے گا۔سلامتی کونسل نے لیبیامیں بدترین انسانی صورتحال پرشدیدتشویش ظاہر کرتے ہوئے متحارب فریقوں پرزوردیاکہ امدادی اداروں کومتعلقہ علاقوں تک مکمل رسائی کی اجازت دیں۔

مزیدخبریں